Publications

سرمئی دستخط شاعر: خالد ملک ساحل

July 12, 2015

اقبال خورشید — سرمئی دستخط خالد ملک ساحل کا پہلا شعری مجموعہ ہے، لیکن یہ مجموعہ بھی ایک طویل شعری ریاضت کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کے بارے میں جمیل الرحمٰن لکھتے ہیں کہ سرمئی دست خط قاری کے لیے ایک حیرت آمیز خوش گوار شعری تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ وہ جتنا سادہ اور ہمیشہ مسکراتے رہنے والا سماجی انسان ہے، اپنی شاعری کے تناظر میں اتنے ہی پیچیدہ باطنی عوامل کا حامل اور کھردرے و بے نیاز لہجے کا خوش فکر شاعر ہے اور ان تینوں عناصر نے ان کی شاعری کو وہ جاذبیت بخشی ہے، جو انھیں ایک منفرد لہجے کا شاعر ثابت کرتی ۔۔۔

وارث میر کی کہانی مرتب: عامر میر

July 12, 2015

اقبال خورشید — پروفیسر وارث میر پاکستانی صحافت کا ایک اہم کردار ہیں۔ وہ ایک دانشور صحافی تھے۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ صحافت کے استاد اور صدارت کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ وہ اخباری مضامین کی صورت میں ملک کے سیاسی حالات کا تجزیہ بھی کرتے رہے۔ ضیاء الحق کے آمرانہ عہد میں ان کی جرأت مندانہ تحریروں نے کافی ہلچل مچائی۔ وارث میر نے 25برس صحافت پڑھائی اور محض 48برس کی عمر میں جولائی 1987ء میں اس جہانِ فانی سے گزر گئے۔ زیرنظر کتاب ان کے صحافی فرزند عامرمیر نے مرتب کی ۔۔۔

ابراہیم جلیس: فن و شخصیت

July 12, 2015

اقبال خورشید — پروفیسر مہ جبیں شہریار، طیبہ جلیس اور شاہ نواز جلیس کی مرتب کردہ یہ کتاب ممتاز ادیب، صحافی اور مزاح نگار، ابراہیم جلیس کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ ان کے ہم عصروں کے مضامین اور آرا سے سجی یہ کتاب ان کی بابت خاصا مواد فراہم کرتی ہے۔ زین پبلی کیشنز، کراچی سے چھپی اس کتاب کے صفحات 224 اور قیمت 200 روپے ۔۔۔

ڈاکٹر جمال نقوی کی ادبی خدمات (ترقی پسند تحریک کے تناظر میں)

July 12, 2015

اقبال خورشید — یہ جی سی یونیورسٹی، فیصل آباد کے شعبۂ اردو میں ماسٹرز کے لیے صائمہ یعقوب کا مقالہ ہے، جس کا موضوع معروف ترقی پسند ادیب اور شاعر، ڈاکٹر جمال نقوی ہیں۔ یہ چار ابواب پر مشتمل ہے، جس میں ان کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ 112 صفحات کی اس کتاب کو ادارہ تزئین دانش، کراچی نے شایع کیا ہے۔ قیمت 300 روپے ۔۔۔

قلم قبیلہ (ادبی جریدہ)

July 12, 2015

اقبال خورشید — یہ کوئٹہ سے نکلنے والے ادبی جریدے کی 22 ویں جلد ہے۔ سرپرست اعلیٰ، بیگم ثاقبہ رحیم الدین، سرپرست، سرور جاوید، مدیر، ڈاکٹر فردوس انور قاضی۔ عمدہ کاغذ پر شایع ہونے والے اس پرچے کا متن معیاری اور قابل مطالعہ ہے۔ قلم قبیلہ ادبی ٹرسٹ کے تحت نکلنے والے پرچے کی قیمت 300 روپے، صفحات 186 ۔۔۔

بلوچستان کا ادبی تناظر (مقالات)

July 12, 2015

اقبال خورشید — بیرون بلوچستان کے قاری کو بلوچستان کا ادبی تناظر مہیا کرنے والی اس کتاب کے مصنف فیصل احمد ہیں، جن کی کاوش کو اپنے پیش لفظ میں عابد میر نے بھرپور اور پرمغز ٹھہراتے ہوئے ان کے عاجزانہ اسلوب کو سراہا ہے کہ وہ فتوے بازی نہیں کرتے، قاری پر اپنے علم کی دھاک نہیں بٹھاتے۔ دس مضامین پر مشتمل اس کتاب میں بلوچستان میں تخلیق ہونے والے ادب کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ مصنف نے امید ظاہر کی ہے کہ بلوچستانی ادب کے طلبا و محققین کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔ مہردر، کوئٹہ سے شایع ہونے والی کتاب کے صفحات 144 اور قیمت 300 روپے ۔۔۔

گھومتا پہیہ (سفر و ادب) مصنف: ش۔فرخ

July 12, 2015

اقبال خورشید — رات کے 8 بجے ہیں۔ نیویارک سے شکاگو جانے والی بس کا انتظار کرنے والوں میں میرے علاوہ وہ بڑھیا بھی ہے، جو تھوڑی دیر پہلے ایک لمبی سفید گاڑی میں آئی تھی۔ بس کے آنے میں دیر ہو رہی ۔۔۔