Profiles

Siddiq Salik: a humorist in uniform on martial law and other ‘medicines’

August 17, 2015

Rauf Parekh — THE general perception about the armed forces all over the world is that they are a humourless lot. Nothing could be farther from the truth. In fact, humour is a weapon armed forces use when it comes to relaxing and making the tough and disciplined life bearable. The jokes and anecdotes published in ‘Humour in uniform’, a popular feature that Reader’s Digest ran for ages, are a testimony to the ۔۔۔

ابرار حامدکی شاعری

July 27, 2015

نعمان منظور — پاکستانی اردوادب کی ایک پہچان یہ ہے کہ’ہربیسواں پاکستانی شاعر ہے ‘۔اب یہ ایک طویل بحث ہے کہ ’ہر بیسویں شاعر میں سے اصل شاعر کون ہے؟‘۔ہماری ذاتی رائے ہے کہ شاعری دراصل،کھیل کا ایک میدان ہے جہاں ہر شاعر دوڑنے میں مصروف نظرآتا ہے لیکن جیت کسی ایک کے مقدر میں ہوتی ہے ۔یہاں یہ بات بھی ضروری ہے کہ ’شاعری کی یہ دوڑ چالیس یاپچاس برس میں ایک مرتبہ ہی منعقد ہوتی ہے اور یہ دوڑ جیتنے والاکبھی ’غالب‘اور کبھی ’اقبال‘کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔اس فہرست میں اور بھی بے شمار ایسے شعراء موجود ہیں جن کا نام،اردو ادب میں ’سند‘کے طورپہ لیا جاتا ہے لیکن آج کی محفل کے موضوع کی جانب آتے ہوئے ،ہم بات جناب ابرار حامد سے شروع کرتے ہیں۔ غزل اردو ادب کا بے حد قیمتی سرمایا ہے۔ زندگی کے نت نئے تجربے اور مشاہدے ہی نہیں ،زندگی کی تمام تر نزاکتیں اور رعنایاں اس میں موجود ہیں۔انسانی جذبے اور جدوجہد، اس کی کامیابی اور ناکامی،حوصلہ و ولولے، زندگی سے عبارت ہیں۔ان ساری باتوں کا برملا اظہار ، مختصرسے مختصر انداز میں ایک شعر میں سمویا جا سکتا ہے۔دراصل ہم زندگی کی روداد،اس کے امکانات،اپنے مخصوص نظریوں کے ۔۔۔

احمد ندیم قاسمی: کچھ خوشگوار یادیں!

July 24, 2015

نذرالاسلام خورشید — شہر آفاق ادیب، شاعر، افسانہ نگار اور صحافی جناب احمد ندیم قاسمی کی گیارہویں برسی گزشتہ دنوں عقیدت و احترام سے منائی گئی ہے جس سے میری کچھ یادیں بھی وابستہ ہیں جو میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ۔۔۔

”عرب پتی“ شاعر کے 46 اردو مجموعے

July 23, 2015

ڈاکٹر محمد اجمل نیازی — آپ حیران مت ہوں تو کہوں کہ ایک عرب شاعر ڈاکٹر زبیر فاروق عربی زبان میں شاعری کرتا ہے یا نہیں کرتا، اردو زبان میں کمال کی شاعری کرتا ہے۔ ایسی صاف اردو بولتا ہے کہ میں سوچتا رہ جاتا ہوں کیا وہ واقعی عرب ہے۔ ہمارے ہاں عربی بولنے والے تو بہت ہیں۔ کئی ایسے ہیں کہ عربیوں سے بھی زیادہ اچھی عربی بولتے ہیں۔ بھارت کے ایک عالم دین ابوالحسن علی ندوی ہیں جنہیں لوگ پیار اور عقیدت سے علی میاں کہتے ہیں۔ وہ ندوة العلما لکھنﺅ کے سربراہ تھے۔ وہ بھارت کی طرف سے سعودی عرب میں سفیر تھے۔ ان کی عربی سن کر سعودی عرب کے شہزادے احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتے تھے۔ بھارت کی خارجہ پالیسی کا اندازہ لگائیں اور پاکستان کے ایسے ایسے سفیر وہاں ہوا کرتے تھے اور اب بھی ہوں گے کہ وہ عربی کا ایک لفظ بھی نہیں جانتے ہیں انہیں نماز پڑھنی پڑ جائے تو مصیبت آ جاتی ہے۔ جو لوگ ساری عمر نماز پڑھتے ہیں۔ واجب الاحترام ہیں مگر انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک بہت سادہ مسلمان حجاز میں لڑ پڑا۔ اس نے پنجابی ۔۔۔

The other talent of a celebrated Bollywood music maestro

July 19, 2015

Vikas Datta — Beginning his film career even before India became independent, he is the only one to have composed for both K.L. Saigal and Shah Rukh Khan, work with Noor Jehan, Suraiyya and Lata Mangeshkar as well as persuade classical music legends Ustad Amir Khan, D.V. Paluskar and Ustad Bade Ghulam Ali Khan to sing for films. Credited with many unforgettable melodies from Bollywood’s most iconic films, Naushad also possessed a secret talent – but then, he hailed from a city of ۔۔۔

مجید امجد کی شاعری میں کَونیاتی اور سائنسی وژن

July 19, 2015

شاہد ماکلی — سائنس اور شاعری میں کئی باتیں مشترک ہیں۔جیسا کہ شاعر اور سائنس دان ناربرٹ ہرسکارن (Norbert Hirschhorn)نے اپنے مضمون ’’ جدید شاعری، جدید سائنس….. ساخت، استعارہ اورمَظاہر‘‘ میں لکھا ہے:’’ شاعری اور سائنس کے درمیان گہرا تعلق ہے۔دونوںایک دوسرے سے مربوط ہیں، کیوںکہ دونوں ،کائنات اور انسانی بقا کی اَصل تک پہنچنے میں کوشاں ہیں۔‘‘جدید سائنس نے نہ صرف ہمارے طرزِ زندگی کو تبدیل کیا ہے بلکہ ہمارے طرزِ فکر، طرزِ احساس،طرزِ اظہار، طرزِ عمل اور دیگر بے شمار روّیوںکو بھی تبدیل کیا ہے۔روّیوں سے مراد یہ ہے کہ ہم چیزوں کو کس طرح دیکھتے ، محسوس کرتے اور ردِّ عمل کا اظہار کرتے ہیں ۔ جوں جوں سائنس ترقی کرتے کرتے پیچیدہ ہوئی ہے، چیزوں کو محسوس کرنے کا ہمارا طریقۂ کار بھی بتدریج پیچیدہ ہوا ہے۔جدید سائنس نے ذات و کائنات سے متعلق ہمارے علم اور آگاہی کو وسیع اور متنوع کر دیا ہے۔چناںچہ ہمارے طرزِ فکر میں بھی توسع اور تنوع پیدا ہوا ہے جس کا براہِ راست اثرہماری شاعری پر بھی پڑا ہے۔گویا سائنس نے ہماری زندگی کے ساتھ ساتھ ہمارے شعری روّیوں کی بھی تنظیمِ نو کی ہے۔سائنسی عہد کا شاعر اپنے روّیوں ، طرزِ فکر،داخلی و خارجی تجربات اور اپنی حسّیات ۔۔۔

کچھ شاعری کے بارے میں

July 17, 2015

نوید صادق — کچھ شاعری کے بارے میں مولانا شبلی نعمانی شعرالعجم میں لکھتے ہیں: ’’ سائنس اور مشاہدات کی ممارست میں جب کہ انسانی قلوب سخت اور کٹڑ بن جاتے ہیں ، شاعری ان کو رقیق اور نرم کرتی ہے اور ایک ایسے عالم تخیل کی سیر کراتی ہے جہاں تھوڑی دیر کے لیے ہمیں مشاہدات کی بے رحم حکومت سے نجات مل جاتی ہے۔ گویا اس اعتبار سے شاعری ہمیں ایک جہان دگر کی سیر کراتی ۔۔۔

The man with the golden pen

July 16, 2015

Omar Ahmad Agha — Many fiction writers write for the critics or for themselves; they forget the common reader. –Isabel Allende During a talk by Shahnaz Aijazuddin on her eloquent English translation of Tilism-e-Hoshruba: Enchantment of the Senses, a passage was read featuring ayyar Barq Firangi, the trickster, who had impersonated an attractive handmaiden to deceive the Emperor Afrasiyab. After the symposium, I compared notes with Dr Ahmed Safi on how his father was besotted with the epic. “That’s what Imran used to do,” Dr Safi rightly stated. (Remember, Ali Imran is one of Ibn-e-Safi’s leading protagonists, who like other characters have remarkable, however aberrant, ability to assume form of any other self with the help of make-up (Rogan-e-ayyari).) Ibn-e-Safi himself tells us how enchanted he was by the ۔۔۔

اقبال کا اصل مقام

July 16, 2015

عارف محمود کسانہ — کیا اقبال کی وجہ شہرت و عزت صرف شاعر ہونا ہے اور اگر وہ شاعر نہ ہوتے تو کیا وہ اس مقام و مرتبہ کے حامل نہ ہوتے جو انہیں آج حاصل ہے۔ اقبال کا اصل مقام کیا ہے اور کیا وہ واقعی شاعر تھے ؟ ہم اکثر جب اُن کاذکر کرتے ہیں تو انہیں ایک بڑے شاعر کے طور پرکرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ انہیں ہم شاعر مشرق کے مرتبہ پر فائیز کردیتے ہیں۔ اُن کے مقام کو اکثر گفتگو اور بحث کا موضوع بنایا جاتا ہے اور ہر کوئی اپنی رائے کو حتمی انداز میں پیش کرتا ہے لیکن خود اقبال سے کوئی نہیں پوچھتا کہ وہ اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں۔ کیا وہ بھی اپنے آپ کو ایک شاعر کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اورشاعری کو اپنی وجہ شہرت و عزت سمجھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان کی دو اہم علمی و صحافتی شخصیات کے مابین اسی قسم کی بحث چھڑی ہوئی تھی۔ ایک کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نہ تو شاعر مشرق تھے اور نہ ہی کوئی قومی شاعر ہیں بلکہ وہ صرف ایک مقامی شاعر تھے اور اْن کا پیغام اب فرسودہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے جو کہا ۔۔۔