تیرے لیے (آزاد نظم)

Follow Shabnaama via email
عبید اللہ عابد

’’تیرے لیے‘‘ عرب شاعرہ ہدیٰ النعمانی کی طویل نظم ہے جسے پروفیسر قیصرہ مختار علوی نے اردو زبان کے قالب میں ڈھالا ہے۔ ہدیٰ نعمانی کا آبائی وطن لبنان ہے۔ دمشق میں پیدا ہوئیں۔ اردگرد کے ماحول میں تصوف رچا بسا تھا لہٰذا اس ماحول کا اثر ہونا لازم تھا۔ نانا کے گھر مہمانوں کو شاعری پڑھ کر سنانا ان کی ڈیوٹی تھی۔ شام سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد امریکہ میں اسلامی فنون کا مطالعہ کیا۔ شاعری اور مصوری میں نام پیدا کیا۔ زیر نظر کتاب ہدیٰ کی طویل نظم پر مشتمل ہے جو ُجز میں ُکل کی جھلک دیکھنے اور ُکل میں ُجز کا کھوج لگانے کی جستجو کا احوال ہے۔ اللہ تعالیٰ کی معرفت اور قربت کے حصول کی تشنگی کا مستقل احساس ہے جو اس طویل نظم کے پورے بیانیے میں خون کی طرح رواں دواں ہے۔

اس نظم کو اردومیں منتقل کرنے اور اشاعت کو یقینی بنانے کا کام پروفیسر قیصرہ مختار علوی کے ہاتھوں ہوا۔ قیصرہ مختار اسلام آباد کے علمی ادبی حلقوں کا جانا پہچانا نام ہے۔ بیرون ملک مختلف کانفرنسوں میں ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ چینی کہانیوں کے پنجابی تراجم بھی ان کا اہم کام ہے جو شائع ہوچکا ہے۔ ہدیٰ کے صاحبزادے جب اسلام آباد میں سفیر تعینات ہوئے تو یہ بھی اسلام آباد آئیں اور یہاں چھ برس تک پروفیسر قیصرہ کے ساتھ قریبی تعلق استوار رہا جس کے نتیجے میں یہ خوبصورت اردو ترجمہ سامنے آیا۔

اس کتاب کو بک فاؤنڈیشن نے بہت اہتمام سے شائع کیا ہے۔ یا اس طرح کہنا چاہیے کہ کتاب کو وہی شکل و صورت دینے کی کوشش کی ہے جو نظم کے موضوع اور ماحول کا تقاضہ تھا۔ اس خوبصورت کتاب سے شناسائی بجا طور پر انتہائی خوشگوار تجربہ ہے۔

Citation
Ubaidullah Abid, Syed Asim Mehmood, Farhan Fani, Ghulam Mustafa “بُک شیلف,” in Express Urdu, July 5, 2015. Accessed on July 14, 2015, at: http://www.express.pk/story/372603/

Disclaimer
The item above written by Ubaidullah Abid and published in Express Urdu on July 5, 2015, is catalogued here in full by Faiz-e-Zabaan for non-profit educational purpose only. Faiz-e-Zabaan neither claims the ownership nor the authorship of this item. The link to the original source accessed on July 14, 2015, is available here. Faiz-e-Zabaan is not responsible for the content of the external websites.

Recent items by Ubaidullah Abid:

Help us with Cataloguing

Leave your comments

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s