پاکستان کے نامور کمپیئر، دانش ور اور ادیب عبید اللہ بیگ کی تیسری برسی منائی گئی

Follow Shabnaama via email
اُردو پوائنٹ

پاکستان کے نامور کمپیئر، دانش ور اور ادیب عبید اللہ بیگ کی تیسری برسی منائی گئی ۔عبید اللہ بیگ یکم اکتوبر 1936ء کو رام پور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام حبیب اللہ بیگ تھا۔ آپ نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت کے شعبے سے کیا۔ ابتدا میں وہ ماہنامہ الشجاع اورروزنامہ حریت سے وابستہ رہے ، بعد ازاں وہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن سے منسلک ہوئے جہاں مشہور پروگرام کسوٹی ان کی پہچان بنا۔ بعد ازاں انھوں نے سیلانی کے ساتھ کے نام سے ایک دستاویزی پروگرام پیش کیا جس نے ماحولیات اور جنگلی حیات کے حوالے سے مقبولیت کی ایک تاریخ رقم کی۔ ان کی بنائی ہوئی کئی دستاویزی فلموں کو عالمی اعزازات بھی ملے۔۔1973ء میں وہ باقاعدہ طور پر پاکستان ٹیلی وژن سے بطور پروڈیوسر وابستہ ہوئے۔ 1992ء تک وہ پاکستان ٹیلی وژن کے صدر دفتر، اسلام آباد میں شعبہ تعلقات عامہ میں خدمات انجام دیتے رہے۔ اس دوران انھوں نے ایک جریدہ ٹی وی نامہ بھی جاری کیا۔ 1992ء میں وہ کراچی واپس لوٹ آئے اور ماحولیات کے مشہور ادارے آئی یو سی این میں خدمات انجام دینے لگے۔ جہاں انھوں ماحولیات کے بارے شائع ہونے والے ایک رسالے کی ادارت بھی کی۔۔عبید اللہ بیگ نے دو ناول بھی تحریر کیے جن کے نام اور انسان زندہ ہو اور راجپوت ہیں۔ 2008 میں حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا تھا۔عبید اللہ بیگ کا انتقال 22 جون 2012 ء کو کراچی میں ہوا اور وہ کراچی ہی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔

Citation
Urdu Point, “پاکستان کے نامور کمپیئر، دانش ور اور ادیب عبید اللہ بیگ کی تیسری برسی منائی گئی ,” in Urdu Point, June 23, 2015. Accessed on June 23, 2015, at: http://daily.urdupoint.com/livenews/2015-06-22/news-448425.html

Disclaimer
The item above written by Urdu Point and published in Urdu Point on June 23, 2015, is catalogued here in full by Faiz-e-Zabaan for non-profit educational purpose only. Faiz-e-Zabaan neither claims the ownership nor the authorship of this item. The link to the original source accessed on June 23, 2015, is available here. Faiz-e-Zabaan is not responsible for the content of the external websites.

Recent items by Urdu Point:

Help us with Cataloguing

Leave your comments

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s