معروف براڈ کاسٹر و اداکار ضیا محی الدین 82 برس کے ہوگئے

Follow Shabnaama via email
اکسپرس نیوز

کراچی: آواز کا جادو چلانے والے معروف براڈ کاسٹر ضیا محی الدین 82 برس کے ہوگئے۔

وہ 20 جون 1933 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور لندن کے رائل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے تھیٹر کی تربیت حاصل کی جس کے بعد مختلف اسٹیج ڈراموں میں کردار ادا کیے، 1960 میں پاکستان واپسی ہوئی اور پی آئی اے کی ڈانس اکیڈمی سے منسلک رہے ،2005 میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے منسلک ہوئے، اپنے فنی کیرئر میں وہ کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ ان گنت تقاریب میں میزبان اور اسپیکر کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

وہ اردو نثر اور شاعری کو پڑھنے کے لیے خاص شہرت رکھتے ہیں ضیا محی الدین نے اپنی آواز میں مسحور کن لہجے اور تلفظ کے ساتھ اردو ادب کے ایسے ادبی شہ پاروں کو عوام تک پہنچایا جن سے عوام میں ان ادیبوں کا بھی تعارف ہوا جو لائبریری کی کتابوں کے اندر عرصے سے بند تھے، وسیع المطالعہ ہونے کے باعث ادب کی مختلف اصناف سے آشنا ہیں جس کے باعث انھیں سننے والے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے۔

Citation
Express Urdu, “معروف براڈ کاسٹر و اداکار ضیا محی الدین 82 برس کے ہوگئے,” in Express Urdu, June 21, 2015. Accessed on June 21, 2015, at: http://www.express.pk/story/368534/

Disclaimer
The item above written by Express Urdu and published in Express Urdu on June 21, 2015, is catalogued here in full by Faiz-e-Zabaan for non-profit educational purpose only. Faiz-e-Zabaan neither claims the ownership nor the authorship of this item. The link to the original source accessed on June 21, 2015, is available here. Faiz-e-Zabaan is not responsible for the content of the external websites.

Recent items by Express Urdu:

Help us with Cataloguing

Leave your comments

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s