نیشنل بک فائونڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں کتب میلوں کے انعقاد کا فیصلہ

Follow Shabnaama via email
روزنامہ اوصاف

نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھرکے متعدد شہروں میںبک ٹاور، شہر کتاب اور کتب میلوں کے انعقاد کا فیصلہ ، اسلام آباد میں بک ٹاور ، کراچی اور پشاور میں شہر کتاب اور کتب میلے لگائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق نیشنل بک فائونڈیشن کی کراچی پی ٹی وی کے پاس سٹیڈیم روڈ پر عرصہ دراز سے خالی پڑی بیس کنال قطع اراضی کو قبضہ مافیا سے بچانے کے لیے خالی کرواتے ہوئے اس میں شہر کتاب کے نام پر ہفتہ میں دو دن کتب میلہ لگایا جائے گا اور اس موقع پر پچاس سٹال قائم کیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق پشاور میں موجود نیشنل بک فائونڈیشن کی دس کنال اراضی پر بھی اسی طرح بک فیئر اور شہر کتاب بسایا جائے گا جہاں پر متعدد مصنفین کی کتابیں رکھی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق نیشنل بک فائونڈیشن کے تحت اسلام آباد جناح سپر میں موجود ڈیڑھ کنال قطع اراضی پر چھ منزلہ بک ٹاور قائم کیا جائے گا جس کا پی سی ون تیار کرکے نقشے بھی بنوا لیے گئے ہیں ،اس ٹاور میں کتب اور کتب سے متعلقہ دکانیں قائم کی جائیں گی ،ذرائع کے مطابق جب تک ٹاور تیار ہوگا اس وقت تک یہاں پر بک فیئر اور شہر کتاب بسایا جائے گاجہاں پر لوگوں کو کتب کی ارزاں نرخوں اور خصوصی رعایتی نرخوں پر کتابیں فروخت کی جائیں گی۔اس حوالے سے روزنامہ اوصاف سے بات کر تے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فائونڈیشن ڈاکٹر انعام الحق جاویدنے خبر کی تصدیق کی اور کہاکہ وہ پاکستان میں تعلیمی کلچر کو فروغ دینے ، کتاب دوستی کوپروان چڑھانے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

Citation
Daily Ausaf, “نیشنل بک فائونڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں کتب میلوں کے انعقاد کا فیصلہ,” in Daily Ausaf, June 18, 2015. Accessed on June 18, 2015, at: http://www.dailyausaf.com/story/40221

Disclaimer
The item above written by Daily Ausaf and published in Daily Ausaf on June 18, 2015, is catalogued here in full by Faiz-e-Zabaan for non-profit educational purpose only. Faiz-e-Zabaan neither claims the ownership nor the authorship of this item. The link to the original source accessed on June 18, 2015, is available here. Faiz-e-Zabaan is not responsible for the content of the external websites.

Recent items by Daily Ausaf:

Help us with Cataloguing

Leave your comments

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s