برطانوی سکولوں کے نصاب سے اردو زبان کو نکالنے کا فیصلہ

Follow Shabnaama via email
اردو ٹائمز

لندن: برطانیہ میں ایک امتحانی بورڈ ”ایڈ ایکسل“ نے اپنے ویب سائٹ پر جو اطلاعات فراہم کی ہیں، ان کے مطابق ’جی سی ایس ای‘ اور ’اے لیول‘ سطح کے کورسز میں اردو کو زبان کے طور پر مزید جاری نہیں رکھا جائے گا۔ ’ایڈ ایکسل‘ برطانیہ میں واحد امتحانی بورڈ ہے جو اردو زبان کی پیشکش کرتا ہے اور اب ادارے کی جانب سے اردو کے ساتھ ساتھ عربی، جاپانی اور یونانی زبان کو سکولوں کے قومی نصاب سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‘پیرسن’ جو ایڈ ایکسل امتحانی بورڈ کی قابلیت پیش کرتا ہے، اس کے مطابق، سکولوں میں جی سی ایس ای اور اے لیول کے نصاب میں دستیاب غیر ملکی زبان کے انتخاب میں سے اردو کو 2017 تک نکال دیا جائے گا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس نے امتحانات بورڈ پر نگرانی کے سرکاری ادارے ‘آف کوال’ کے نئے معیار کے مطابق جی سی ایس ا ی اور اے لیول کی قابلیت پر نظر ثانی کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ مختلف مضامین کی مقبولیت کا جائزہ لیتا رہتا ہے اور سکولوں اور کالجوں کی ان غیر ملکی زبانوں میں دلچسپی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اصلاح کے حوالے سے فیصلے کرتا ہے۔ ادارے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اردو سمیت چاروں زبانوں میں آخری امتحان 2016 میں ہوں گے۔ اور 2017 میں طالب علموں کو اردو کو زبان کے طور پر منتخب کرنے کا اختیار نہیں ہو گا۔ بین الاقوامی زبان اردو کو برطانوی سکولوں کے نصاب سے خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف برطانوی تعلیمی اداروں اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

Citation
Urdu Times, “برطانوی سکولوں کے نصاب سے اردو زبان کو نکالنے کا فیصلہ,” in Urdu Times, June 6, 2015. Accessed on June 12, 2015, at: http://www.urdutimes.com/content/81728

Disclaimer
The item above written by Urdu Times and published in Urdu Times on June 6, 2015, is catalogued here in full by Faiz-e-Zabaan for non-profit educational purpose only. Faiz-e-Zabaan neither claims the ownership nor the authorship of this item. The link to the original source accessed on June 12, 2015, is available here. Faiz-e-Zabaan is not responsible for the content of the external websites.

Recent items by Urdu Times:

Help us with Cataloguing

Leave your comments

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s