بچوں کے مقبول اردو ماہنامہ ساتھی کا خصوصی شمارہ”آئیڈیاز نمبر” منظرِ عام پر

Follow Shabnaama via email
کراچی اپڈیٹس

پاکستان میں بچوں کے سب سے مقبول اردو ماہنامہ ساتھی کا خصوصی آئیڈیاز نمبر مئی 2015 منظرِ عام پر آگیا ہے جسمیں مستقبل کے حوالے سے نت نئے و اچھوتے آئیڈیاز سے آراستہ کہانیاں ، مضامین اور نظمیں شامل کی گئی ہیں ۔ آئیڈیاز نمبر’کے زیر عنوان ماہنامہ ساتھی کے اس خصوصی شمارے کا مقصد بچوں کو مستقبل کی کھوج کا راستہ دکھاتے ہوئے ان کے سامنے ایک بدلی ہوئی دنیا کا نقشہ پیش کیا جائے۔ اس موقع پر اپنے تاثرات میں ماہنامہ ساتھی کے مُدیر جناب فصیح اللہ حسینی نے کہا کہ اردو زبان میں بچوں کیلیے تخلیق کردہ ادب عموماً ما ضی کی داستان گوئی میں مصروف نظر آتا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کیلیے ایسا ادب بھی تخلیق کیا جائے جو اختراعات و ایجادات، تخلیقی امکانات ا ورنئے خیالات سے لبریز ہو۔ اِس ضمن میں ماہنامہ ساتھی کا خصوصی آئیڈیازنمبر کم سن قاریوں کو ایک ایسی انوکھی دنیا میں لیجاتا ہے جہاں وہ حیرت انگیز خیالات کے جھر مٹ میںدنیا کو ایک نئے سرے سے تسخیر کرپائیں گے۔تخلیق کا یہ منفرد زاویہ بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور ساتھ ہی ان کی دلچسپی کو بر قرار رکھتے ہوئے انکے اندر کچھ نیا کر گزرنے کا جذبہ بیدار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز نمبر مئی 2015 میں ایسی کہانیاں، نظمیں اور مضامین شامل کیے گئے ہیں جو مستقبل کی دنیا کا ایک منفرد خاکہ ہمارے بچوں کے ذہنوں میں بٹھائے گا اور یوں عالم اسلام کا مستقبل بھی نئی سوچ کی طرف راغب ہوگا۔

بچوں کی عمومی دلچسپی وتخلیقی سوچ کی افزائش کی مناسبت سے ماہنامہ ساتھی کے آئیڈیاز نمبر مئی 2015میں ملک کے امور ادیبوں و شعراء کی تخلیقات شامل کی گئی ہیں جن میں جناب اشتیاق احمد، اعظم طارق کوہستانی، گل رعنا، محمد ندیم اختر، فوزیہ خلیل، الیاس نواز، صفدر علی صفدر، اور تنویر پھول و دیگر ابھرتے ہوئے نام شامل ہیں۔آئیڈیاز نمبر میں دلچسپی سے بھر پور کہانیوں و بے شمار معلوماتی مضامین شامل کیے گئے ہیں جنمیںآئیڈیاز کلینک، آئیڈیا نمبر 70،چھوٹے آئیڈیاز، میں جا رہا ہوں، اپنا آئیڈیا، آئیڈیا الٹ گیا، ذرا سوچو تو کیا ہوگا؟، ٹیپو سلطان کے آئیڈیاز اور نیا خیال، نیا آئیڈیا قابلِ ذکر ہیں۔

Citation
Karachi Updates, ” بچوں کے مقبول اردو ماہنامہ ساتھی کا خصوصی شمارہ”آئیڈیاز نمبر” منظرِ عام پر,” in Karachi Updates, April 27, 2015. Accessed on April 28, 2015, at: http://karachiupdates.com/wp/%D8%A8%DA%86%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D9%84-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%A7%DB%81%D9%86%D8%A7%D9%85%DB%81-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%B5%D9%88/

Disclaimer
The item above written by Karachi Updates and published in Karachi Updates on April 27, 2015, is catalogued here in full by Faiz-e-Zabaan for non-profit educational purpose only. Faiz-e-Zabaan neither claims the ownership nor the authorship of this item. The link to the original source accessed on April 28, 2015, is available here. Faiz-e-Zabaan is not responsible for the content of the external websites.

Recent items by Karachi Updates:

Help us with Cataloguing

Leave your comments

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s