محبتیں جو کھو گئیں شاعر:یاسر امین یاسر

Follow Shabnaama via email
عبید اللہ عابد

’’ محبتیں جو کھو گئیں ‘‘نوجوان شاعر یاسرامین یاسر کا پہلا شعری مجموعہ ہے جس میں غزلیں اور نثری نظمیں شامل ہیں ۔یا سر کی شاعری کا محور و مرکز اگرچہ محبت ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس میں ہجرو وصال ، وفاو بے وفائی، دھوکہ و نفرت ،سماجی رویے اور بے قدریٔ زمانہ ایسے موضوعات بھی بکثرت ملتے ہیں جو انسانی زندگی کا لازمہ تصور کیے جاتے ہیں ۔

یاسر امین یاسر نے اپنے جذبات و احساسات کو بہت خوبصورتی کے ساتھ شعروں کا لبادہ اوڑھایا ہے اور اپنے اس ہنر کی نیلم احمد بشیر، جاوید اختر (انڈیا ) ، ریتا نیلوفر (انڈیا)،ڈاکٹر امرینہ خان، آفتاب خان اور کاظم جعفری جیسے دوستوں سے داد پائی ہے ۔یاسر کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’’ اس کی شاعری میرے بھی اندر کی آواز ہے ۔

جو میں نے سوچا آج یہ لکھ رہا ہے اور میری آنکھوں کا خواب یاسر کی کتاب سے پورا ہوگیا ‘‘۔یہ ایک سخن شناس ماں کی رائے ہے اور ظاہر ہے یہ دیگر اہل قلم سے زیادہ وقیع اور زیادہ معتبر ہوسکتی ہے۔ تاہم اس کی غزلوں کا اگر بنظر عمیق مطالعہ کیاجائے تو کہیں کہیں ان میں فنی اعتبار سے سقم بھی پایاجاتا ہے کتاب خوبصورت گٹ اپ کے ساتھ بک ہوم نے بڑے اہتمام کے ساتھ شائع کی ہے ۔

Citation
Ubaidullah Abid, Shahbaz Anwar Khan “بُک شیلف,” in Express Urdu, April 12, 2015. Accessed on April 12, 2015, at: http://www.express.pk/story/346599/

Disclaimer
The item above written by Ubaidullah Abid and published in Express Urdu on April 12, 2015, is catalogued here in full by Faiz-e-Zabaan for non-profit educational purpose only. Faiz-e-Zabaan neither claims the ownership nor the authorship of this item. The link to the original source accessed on April 12, 2015, is available here. Faiz-e-Zabaan is not responsible for the content of the external websites.

Recent items by Ubaidullah Abid:

Help us with Cataloguing

Leave your comments

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s