جدید نظم کی تیسری جہت مصنف: طارق ہاشمی

Follow Shabnaama via email
عبید اللہ عابد

اردو نظم میں کردار نگاری بلاشبہ مغرب سے مستعار لی گئی ہے جسے ہمارے شعراء نے اردو زبان میں برتا او ر پھر عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اسے مقامی بنانے کی شعوری اورکامیاب کوشش کی ہے ۔زیر تبصرہ کتاب ’’جدید نظم کی تیسری جہت ‘‘ میں بنیادی طورپر جدید نظم اور نظم میں کردار نگاری کے حوالے سے ہی بحث کی گئی ہے ۔

کتاب چار حصوں پر مشتمل ہے ،(1)’’نظم میں کردارنگاری ،مباحث و پس منظر، (2) جدید اردو نظم کا تشکیلی دور(3) ، جدید اردو نظم 1935ء تا 1955 ء اور(4) نئی نظم اور معاصر منظرنامہ ۔طارق ہاشمی نے جدید اردو نظم کے ارتقائی سفر کے ضمن میں ان چاروں موضوعات کا بڑی خوبصورتی کے ساتھ احاطہ کیا ہے اور جدید نظم میں آغاز سے موجودہ دور تک کے تمام مراحل کو معروضی انداز میں بیان کرتے ہوئے اسلوب، ٹیکنیک او رلسانی تشکیلات کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی ہے۔

آج اردو نظم جس مقام پر کھڑی ہے اس کا بھی محاکمہ کیا گیا ہے ۔اور جن شعراء نے اردو نظم میں کردار نگاری کے سہارے انسانی نفسیات، انسانی اقدار ،رویوں اور انسانی شخصیت میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں ،اور کیفیات کو شعری پیرہن دیا ہے .

انہیں حوالہ جات کی مدد سے بیان کیا ہے اور ان کرداروں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔طارق ہاشمی نے بلاشبہ ایسے موضوع کا انتخاب کیا ہے جو ایک عرصہ سے ہمارے ادبی حلقوں میں زیر بحث تو رہا ہے لیکن آج بھی تشنہ اورادھورا محسوس ہوتا ہے ۔اس اعتبار سے جدید نظم کو اس میں تخلیق کیے گئے کرداروں کے حوالے سے سمجھنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ یقینی طورپر اردو ادب کے طلبہ او رشائقینِ ادب کے لیے دلچسپی کا باعث بھی ہوگا اور معلومات افزا بھی ۔

Citation
Ubaidullah Abid, Shahbaz Anwar Khan “بُک شیلف,” in Express Urdu, April 12, 2015. Accessed on April 12, 2015, at: http://www.express.pk/story/346599/

Disclaimer
The item above written by Ubaidullah Abid and published in Express Urdu on April 12, 2015, is catalogued here in full by Faiz-e-Zabaan for non-profit educational purpose only. Faiz-e-Zabaan neither claims the ownership nor the authorship of this item. The link to the original source accessed on April 12, 2015, is available here. Faiz-e-Zabaan is not responsible for the content of the external websites.

Recent items by Ubaidullah Abid:

Help us with Cataloguing

Leave your comments

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s