مستنصر حسین تارڑ کے سفر نامے’’ اندلس میں اجنبی‘‘ پر خصوصی دستاویزی پروگرام نشر

Follow Shabnaama via email
روزنامہ پاکستان

ریڈیو پاکستان کے قومی پروگرام کتاب کہانی میں نامور مصنف،ادیب ،ناول نگار ا ور سفرنامہ نگار مستنصر حسین تارڑ کے سفر نامے’’ اندلس میں اجنبی‘‘ پر خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیا گیا جسے ڈاکٹر امجد طفیل نے تحریر کیا تھا اس پروگرام کے راوی ریحان اظہر اور شوکیہ ظہیر تھے پروگرام میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحن ،پروفیسرناصر بشیر،پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم اور ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریز پنجاب ڈاکٹر ظہیر احمد بابر کے تاثرات کو شامل کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ اندلس میں اجنبی مستنصر حسین تارڑ کی ایسی تحریر ہے جس کا اسلوب اور ڈکشن آسان فہم ہے اور یہ کوئی فکری کتاب نہیں بلکہ اس میں دلچسپی اور معلومات کا خزانہ پوشیدہ ہے ان کا کہنا تھا کہ مصنف نے اپنے سفر نامے میں ان تمام واقعات اور چیزوں کا ذکر تفصیل سے کیا ہے جس کے باعث عام قاری بھی اس کو پڑھ کر اندلس کے بار ے میں آگاہ ہوسکتا ہے اور علامہ اقبال کی نظم مسجد قرطبہ کو اس سفر نامے میں شامل کرکے مستنصر حسین تارڑ نے اس موضوع پر تاریخی گرفت کا جو اضافہ کیا ہے اس کے باعث سفرنامہ میں ایک ندرت پیدا ہوئی ۔سفر نامہ اندلس میں اجنبی اپنی پہلی پبلشنگ سے اب تک قارئین ادب کو وہ تمام ادبی ،علمی خصوصیات فراہم کررہا ہے جو ایک قاری اس سے حاصل کرنا چاہتا ہے

اس پروگرام کی خاص بات اس میں ریڈیو پاکستان لاہورکے صداکاروں سعدیہ شیروز،خورشید علی اور اصغر زیدی کی آواز پر مبنی سفر نامہ کا کچھ حصہ ہے۔
جس کے باعث دستاویزی پروگرام میں ایک صوتی خوبصورتی پیدا ہوئی اور مصنف مستنصر حسین تارڑ کے تاثرات نے اس پروگرام کو ایک نیا رنگ دیا ۔ریڈیو پاکستان کے قومی نشریاتی رابطے کے لئے اس دستاویزی پروگرام کو ریڈیو پاکستان لاہور سے سئینیر پروڈیوسر فوزیہ سلطانہ نے مدثر قدیر اور خورشیدعلی کی معاونت اور ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز آصف کھیتران کی زیر نگرانی تیار کیا تھا جبکہ پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ساجد حسن درانی تھے جن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ایسے بہترین پروگرامز سامعین کے لئے ترتیب دیے جائیں جن میں علمی،ادبی،آگاہی اور ثقافتی خصوصیات پائی جاتی ہوں اور یہ پروگرام ان تمام خصوصیات پر مبنی تھا ۔

Citation
Daily Pakistan, ” مستنصر حسین تارڑ کے سفر نامے’’ اندلس میں اجنبی‘‘ پر خصوصی دستاویزی پروگرام نشر ,” in Daily Pakistan, April 3, 2015. Accessed on April 6, 2015, at: http://dailypakistan.com.pk/culture/03-Apr-2015/209450

Disclaimer
The item above written by Daily Pakistan and published in Daily Pakistan on April 3, 2015, is catalogued here in full by Faiz-e-Zabaan for non-profit educational purpose only. Faiz-e-Zabaan neither claims the ownership nor the authorship of this item. The link to the original source accessed on April 6, 2015, is available here. Faiz-e-Zabaan is not responsible for the content of the external websites.

Recent items by Daily Pakistan:

Help us with Cataloguing

Leave your comments

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s