تھیٹر کا عالمی دن 27 مارچ کو منایا جائے گا

Follow Shabnaama via email
اُردو پوائنٹ

کراچی – تھیٹر و میوزک کمیونٹی آئی ایم کراچی کے جھنڈے تلے متحد ہو چکی ہے، تھیٹر معاشرے کا عکاس ہوتا ہے، ہم مستقبل کے معماروں کو شہر کا روشن چہرہ دینے کے خواہشمند ہیں۔ تھیٹر کا عالمی دن 27 مارچ کو دنیا بھر کے ساتھ منائیں گے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایم کراچی کنسوریم کے اراکین، تھیٹر و میوزک اور ٹی وی فنکاروں ثانیہ سعید، زین احمد (ناپا)، ندا بٹ، شالوم (فیوڑن)، بخت آور مظہر اور دیگر نے کراچی یوتھ سپورٹ نیٹ ورک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ ناپا کے ڈائریکٹر زین احمد کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو وہ کچھ دینے کے لئے سینئر فنکار سرگرم ہو چکے ہیں جس کا تصور انہوں نے کبھی نہیں کیا ہو گا۔ اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہم تھیٹر و میوزک میں نئی سوچ اور نئی روش کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔ ہدایتکارہ و اداکارہ ندا بٹ نے کہا اس مہم میں ہمارے ساتھ سول سوسائٹی بھی شامل ہے۔ لوگوں کو برداشت، اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیکر آگاہی دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر مہر جعفری، شیما کرمانی، طارق صدیقی، فرم جی مینوالا، ذکا اللہ خان، اکبر چودھری، حمزہ جعفری، ثمینہ نذیر، جوشیندر چگر، سنیل شنکر، علی جونیجو، احسن باری، علی رضوی، فواد خان، فرحان اقبال اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Citation
Urdu Point, “تھیٹر کا عالمی دن 27 مارچ کو منایا جائے گا,” Urdu Point, March 10, 2015. Accessed on March 10, 2015, at: http://www.urdupoint.com/showbiz/news-detail/live-news-385993.html.

Disclaimer
The item above written by Urdu Point and published in Urdu Point on March 10, 2015, is catalogued here in full by Faiz-e-Zabaan for non-profit educational purpose only. Faiz-e-Zabaan neither claims the ownership nor the authorship of this item. The link to the original source accessed on March 10, 2015, is available here. Faiz-e-Zabaan is not responsible for the content of the external websites.

Recent items by Urdu Point:

Help us with Cataloguing

Leave your comments

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s